• news

سیاسی جماعتیں ملکی بہتری کیلئے میثاق پاکستان کریں: طاہر اشرفی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی بہتری کے لئے میثاق پاکستان کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کا مینڈیٹ قبول کریں۔ دھاندلی کے الزامات لگانے والے قانونی راستہ اپنائیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام‘ یکجہتی اور امن کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن