• news

کے الیکٹرک پیداواری صلاحیت میں قابل تجدید اضافے کیلئے کوشاں ،ترجمان 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک)سرمایہ کاری منصوبے (2024 تا 2030) کے تحت اپنی پیداواری صلاحیت میں قابل تجدید اور مقامی ذرائع سے اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سات سالہ سرمایہ کاری پلان کے تحت قریبا 2172 میگاواٹ بجلی قابل تجدید و مقامی ذرائع سے شامل کی جائے گی۔ اکنامک میرٹ آرڈر کے تحت بجلی کی پیداوار کے لیے سستے اور ایفیشنٹ ذرائع کو ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری منصوبہ کی تفصیلات نیپرا اتھارٹی اور کیالیکٹرک کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں بھی نیشنل گرڈ سے مزید بجلی کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کی جاری کردہ رپورٹ میں موجود نکات اور مزید اقدامات بارے ریگولیٹری اتھارٹی سے بھی رابطے میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن