تحریک انصاف کے پاس 180 سیٹیں ہیں تو مرکز میں حکومت بنا لے: اختیار ولی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پی کے اختیار ولی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اگر 180 سیٹیں ہیں تو مرکز میں حکومت بنا لے۔ پی ٹی آئی خیبر پی کے الیکشن کو فراڈ کیوں تسلیم نہیں کرتی؟۔ خیبر پی کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ڈکیتیاں ڈالی ہیں۔