• news

منڈی بہاؤالدین میں ریلی: پی ٹی آئی امیدوار کوثر پروین سمیت 35  پر مقدمات

منڈی بہاؤالدین (نمائندہ نوائے وقت) حلقہ این اے 69 سے تحریک انصاف کی امیدوار کوثر پروین بھٹی اور پی پی 43 سے امیدوار محمد نواز پنجوتھہ نے پارٹی ہدایت پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہفتہ کے روز فرخ پور اور گوجرہ سے ملکوال تک احتجاجی ریلی نکالی تھی جس پر سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی اہلیہ این اے 69 سے پی ٹی آئی کی امیدوار کوثر پروین بھٹی، لیاقت علی بھٹی سمیت 25 کارکنوں کے خلاف تھانہ قادر آباد میں جبکہ پی پی 43 سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد نواز پنجوتھہ سمیت 10 کارکنوں کے خلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمات دفعہ 147,149 اور 341 کے تحت سڑکیں بلاک کرنے پر درج کیے گئے۔ مقدمات پر ردعمل ظاہر کرتے کوثر پروین بھٹی نے کہا پرامن احتجاج  ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے، اس پر مقدمات درج کرنا قابل مذمت ہے۔ ہم مقدمات اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن