گوالمنڈی میں لیسکو کی ریکوری ٹیم پر حملہ، ملزم گرفتار
لاہور( این این آئی)گوالمنڈی کے علاقے میں ملزم نے لیسکو کی ریکوری ٹیم پر حملہ کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ترجمان کے مطابق لیسکو کی ریکوری ٹیم گوالمنڈی سب ڈویژن کے علاقے چیمبر لین روڈ پر ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کر رہے تھی کہ اس دوران ملزم نے آہنی راڈ سے لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا ، ملزم کی جانب سے لیسکو ٹیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ لیسکو حکام کی جانب سے ملزم کا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا ہے۔