پشاور: جائیداد کے تنازعہ پر 2 فریقین میں فائرنگ، 4 افرادقتل
پشاور(آئی این پی ) پشاور کے علاقے تھانہ داودزئی کی حدود وزیر قلعہ میں جائیداد کے تنازعہ پر 2 فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جائیداد کے تنازعہ کی وجہ سے فریق اول حیدر حاجی اور فریق دوم جمیل نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ بھی آغاز کردیا ہے۔