• news

جوہر ٹاؤن میں اوباش کی شادی میں آئی 5 سالہ بچی سے زیادتی‘ گرفتار

لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں اوباش نوجوانوں نے5 سالہ بچی کو قبرستان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شادی کی تقریب میں آئی 5 سالہ بچی کو جھولے دلوانے کے بہانے قریبی قبرستان لے گیا اور ملزم طلحہ نے5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم طلحہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ میانوالی سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے 9 سالہ کمسن بچہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ بچہ کے والد نے درخواست دی کہ ملزم سلیم نے اس کے کمسن بچہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن