فیصل آباد میں محتسب پنجاب کے حکم پر کروڑوں کی سرکاری اراضی واگزار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر 56کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا86 ،ایکڑ سرکاری رقبہ قابضین سے واگزار کرا لیا گیا۔ صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاروں نے دفتر ہذا میں سرکاری گزرگاہ اور سرکاری رقبہ پر قبضہ کے حوالے سے شکایت اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائے۔ محتسب پنجاب نے متعلقہ صوبائی افسران کو ہدایات جاری کیں ۔