• news

الیکشن متنازعہ بن گیا حکومت بنانے والے چلا نہیں سکیں گے: شاہد خاقان 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے الیکشن اتنا متنازعہ بن گیا ہے حکومت بنانے والے چلا نہیں سکیں گے۔ انہوں  نے کہا جو کچھ گزشتہ عرصے میں ہوا اس کا ری ایکشن الیکشن میں نظرآیا، الیکشن نتائج اس حد تک سرپرائزنگ ہیں پی ٹی آئی اندازہ سے زیادہ سیٹیں لے گئی، کمشنر پنڈی کہہ رہا ہے عوام کے مینڈیٹ کی نفی کی ہے، کیا کسی نے کمشنرسے پوچھا ایسا کیوں کر رہے تھے، کمشنر نے الیکشن کمشن، چیف جسٹس پربات کر دی اورہم خاموش ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا  ایک شخص نے اعتراف جرم کیا، چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے تہہ تک پہنچیں، ن لیگ کا جواب دینا نہیں بنتا، انکوائری کمشن بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، ہارنے والا تو روتا ہے، حالت یہ ہوگئی ہے جیتنے والا بھی رو رہا ہے، ملک کی یہ حالت کردی ہے جیتنے والے بھی آج ہار گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا  کمشنر کہہ رہا ہے میں نے آئین توڑا، الیکشن میں چوری کی ہے، عوام کے مینڈیٹ سے حکومتیں بنیں گی تو معاملہ آگے چلے گا، نوازشریف نے خود دیکھ لیا ہوگا الیکشن کا کیا ماحول ہے نتائج کیا ہیں، شہبازشریف وزیراعظم بن بھی جائیں گے تو کیا کر لیں گے۔ مجھے دکھ ہے نوازشریف کو40 سالہ سیاست میں یہ ماحول دیکھنا پڑا، ڈیوڈ کیمرون نے کہا  ہر سیاسی کیریئر کا اختتام ناکامی پر ہوتا ہے، 5سال کہیں یا 15 سال کہیں حکومت ایسے چل ہی نہیں سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن