• news

این اے 43، ری پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ 

 پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 میں ری پولنگ کے دوران ایک پولنگ سٹیشن پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق کے پی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ  کے عمل  کے  دوران کوٹ اعظم پولنگ سٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی ہے جبکہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد ٹانک سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری بھی روانہ ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر دورباہ پولنگ کا حکم دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن