دو دن کی دلہن اور دولہا بھی اسرائیلی بمباری میں شہید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فوج نے دو روز کے نوبیاہتا فلسطینی جوڑے کو بمباری میں شہید کر دیا۔ ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔ عبداللہ ابونہال نامی شہری کی جمعہ کے روز شادی ہوئی تھی۔ تاہم اپنی شادی کے دو روز بعد ہی فلسطینی جوڑا اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں شہید ہو گیا۔