• news

ملک میں استحکام قرآن وسنت کے  نظام سے آئے گا:ادریس شاہ زنجانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک میں استحکام کے لیے قرآن وسنت کا نفاذ ضروری ہے‘ قوم کو اسلامی نظام ہی ترقی کی طرف لے جائے گا۔ انتخابات نے قوم کو انتشار میں مبتلا کردیا ہے یہ بات  سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مسلسل ناکامی کے بعد  اب استحکام اور ترقی کیلئے ہمیں اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کشمیر اور فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے  قتل عام پر  دنیا کی خاموشی پر تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا  عالم اسلام کے حکمرانوں کو انکی کھل کر مدد کرنی چاہیے کیونکہ ؒ بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن