گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے،ضیاالدین انصاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ نے نگراں حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے۔ لوگ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کر رہے ہیں۔ نگراں حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام حکومت بن چکی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم میں دن رات کام کرنیوالے کارکنان کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے کیا۔