• news

روٹ 43 پر بس فوری بحال  کی جائے: ناظم شوکت

لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ کافی عرصے سے بس روٹ نمبر 43 پر پابندی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ برائے مہربانی اس بس روٹ کو ری شیڈول کریں۔ ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ‘ وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ روٹ نمبر 43 کی بس کو فوری طور پر بحال کیا جائے اس کی وجہ سے بچوں‘ بچیوں اور بزرگوں کو بڑی پریشانی کا سامنا ہے۔ لہذا عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن