• news

نگران حکومت عوام پر پٹرول، بجلی، گیس  بم نہیں ایٹم بم برسا رہی ہے: امیرالعظیم 

لاہور( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ، چوہدری عبدالقیوم گجر، امیر ضلع غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے جوہر ٹاؤن میں عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے  کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے۔ الیکشن میں دھاندلی کے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔نگران حکومت جاتے جاتے عوام پر پٹرول، بجلی، گیس کے بم نہیں ایٹم بم برسا رہی ہے۔آئی ایم ایف کے غلام اگلی قسط وصول کرنے کے چکر میں عوام کا کچومر نکال رہے ہیں۔ کنونشن میں محمد اکرم شاہین، سلیم عاربی، چودھری محمودالحسن، محمد فاروق سعید، محمد سلیم اور ارکان وکارکنوں نے جبکہ ناظمہ ضلع غربی لاہور ڈاکٹر رابعہ کی قیادت میں خواتین نے بھی شرکت کی۔قائدین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سازی کیلئے مفادات کی بولیاں لگ رہی ہیں، کوئی صدر تو کوئی وزیر اعظم بننے کیلئے جوڑ توڑ کررہا ہے۔ جیتی ہوئی پارٹیاں اپنے حکومت بنوانے کے بدلے زیادہ سے زیادہ وزارتوں کی ڈیمانڈ کررہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن