• news

پنجاب ہائر ایجوکیشن پورٹل طلباء کو شفاف تعلیمی معلومات مہیا کر رہا:فیصل یوسف 

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب کے 825 سرکاری کالجز پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ہائرایجوکیشن پورٹل سے مستفید ہو رہے ہیں‘ان سرکاری کالجوں میں 6لاکھ 86 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرصدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن پورٹل طلبا کو متعلقہ پروگرام ‘ کالج کے انتخاب اور دیگر معلومات شفاف انداز میں آن لائن مہیا کر رہا ہے۔ پورٹل میں طلباء کی پروفائلز‘ پروگرامز اور کالجوں سے متعلق تفصیلی معلومات اور سہولیات دیکھی جا سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن