پی پی امیدوار چودھری منظور احمدسے الیکشن چھینا گیا‘احتجاج کرینگے:ظفرعباس ٹوانہ
لاہور(نیوز رپورٹر)سابق ایم پی اے اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما ظفر عباس ٹوانہ نے کہا ہے کہ این اے 131 قصور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری منظور احمد سے 8مئی کا الیکشن چھینا گیا۔ سیاسی مخالفین کے کہنے پر ڈی پی او قصور پیپلز پارٹی کے لوگوں پر جھوٹے مقدمات قائم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بے ا نصافی کیخلاف پیپلز پارٹی قصور سمیت ملک بھر میں احتجاج کریگی،ہمارے امیدواروں اور انکے خاندانوں کو پریشان کرنے کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے۔ظفر عباس ٹوانہ نے مذید کہا کہ عدلیہ اور ملکی سلامتی کے اہم ادارے معاملے کا نوٹس لیں،میاں شہباز شریف اور مریم نواز اس معاملے کا از خود نوٹس لیں اور ایک حلقے کے مسئلے پر مرکز اور صوبوں میں بننے والے اتحاد کو سبو تاژ ہونے سے روکیں۔