• news

 متروکہ وقف املاک بورڈ کے6 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) متروکہ وقف املاک بورڈ  نے 6 افسروں کے تقرر و تبادلے  کر دیئے۔ نور اسلم خان ایڈمنسٹریٹر ناردرن زون راولپنڈی کو  ایڈمنسٹریٹر ساوتھ زون کراچی ‘ میر وائز درانی ایڈمنسٹریٹر ساوتھ زون کراچی کو  ایڈمنسٹریٹر ناردرن زون راولپنڈی ،آصف خان اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری/ اپنے پے سکیل میں  ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی اربن ،فلک شیر چٹھہ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو  اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر لیہ ،توصیف انجم اسسٹنٹ انسپکٹر / اپنے پے سکیل میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر لیہ کو  اسسٹنٹ انسپکٹر لیہ ‘خالد حمید اسسٹنٹ انسپکٹر ای ٹی کمپلیکس اسلام آباد کو  اپنے پے سکیل میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے جاری کیا۔

ای پیپر-دی نیشن