• news

قصور: ڈکیتی چوری کی وارداتیں‘ مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

قصور(نمائندہ نوائے وقت) متعدد وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے۔ جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ تھانہ اے ڈویژن میں عبیداللہ نے اطلاع دی ہے کہ دھوڑ کوٹ کے قریب کھڑی میری کار چور لے گئے ہیں۔ تھانہ صدر چونیاں میں عاصم نے اطلاع دی ہے کہ نولی ، طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا۔ تھانہ کھڈیاں میں رمضان نے اطلاع دی کہ ڈاکو مجھ سے ایک لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ تھانہ صدر پھولنگر میں سعید احمد نے اطلاع دی کہ جمبر موڑ پر ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل، نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا۔ تھانہ چھانگا مانگا میں شہباز نے اطلاع دی کہ چک 32 کے مقام پر چار ڈاکو ہمارے گھر داخل ہوئے اور تین لاکھ روپے ‘ طلائی زیورات و دیگر سامان لے گئے۔اویس خاں نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ میرا بھتیجا ارسلان اپنے کباڑ سٹور میں موجود تھاکہ دو ڈاکو آئے اور وہاں سے 1.50 لاکھ روپے اور لائسنسی پسٹل وہاں سے اٹھایا مزاحمت پر میرے بھتیجے کو ڈاکوؤں نے فائر نگ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن