• news

 آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے کیلئے مضبوط  حکومت ناگزیر:چودھری امانت بشیر

لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے کیلئے مضبوط سیاسی حکومت کی ضرورت ہے ۔نومبر تک 70ارب ڈالر کا بندوبست نہ کیا تو حالات گھمبیر ہو جائیں گے اور آنے والی   حکومت کو ڈالر پر گہری نظر رکھنا ہو گی۔ انہوں نے   نئی حکومت سے اپیل کی کہ بلا تاخیر ٹیکس ریفارمز لائے جس سے حکومتی آمدن میں 20ہزار ارب تک  اضافہ ممکن ہے ،اسی طرح ہم آئی ایم ایف   سے جان چھڑا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا  ٹیکسز کا تین میں سے صرف ایک حصہ حکومتی خزانے تک پہنچتا ہے   ‘اگر شفاف اور آسان ٹیکس نظام مرتب کیا جائے تو لوگ  خوشی سے اسکا حصہ بنیں گے۔انکم   اور سیلز ٹیکس کے ریٹس سنگل ڈیجٹ میں لائے جائیں تو20ہزار ارب روپے اکٹھا کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن