مریم نواز کووزیراعلی پنجاب بننے سے کوئی نہیں روک سکتا‘عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وفاق میں نواز لیگ کی حکومت کی تشکیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں پارٹی قیادت جلد حکومت کی تشکیل کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے گی ارکان کے نمبرز پورے ہوچکے ہیں اور بہت سے آزاد امیدوار پارٹی میں شمولیت کے اعلانات کرنے والے ہیں پنجاب میں پہلے ہی درکار نشستیں پوری کرلی گئی ہیں اب مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے کوئی روک نہیںسکتا‘ مریم نواز ان شاء اللہ پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گی جو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ (ن) ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تیار ہے۔