جعلی بنک اکاونٹ کیس، زرداری، فریال کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کراچی (آئی این پی )بنکنگ کورٹ کراچی نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ بنکنگ کورٹ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کیس کی سماعت ہوئی، دونوں عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ انور مجید و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔