پنجاب میں حکومت سازی: مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب
لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کل جاتی عمرہ میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے پنجاب سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔اجلاس میں حکومت سازی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بارے میں بھی مشاورت ہوگی۔