• news

متعد د وارداتوں میں شہری لٹ گئے‘ قصور مزاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور قتل 

لاہور‘قصور(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔قصور کے نواح پتوکی میں ڈکیتی کی ایک واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا‘ ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن میں یاسر اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ ‘ زیورات ‘ موبائل فون،غازی آباد میں رفیق ‘ سے3 لاکھ 40 ہزار‘زیورات ‘ موبائل فون،موہلنوال میں عدنان سے 2لاکھ ‘ موبائل فون،کوٹ لکھپت میں جبارسے ڈھائی لاکھ ‘موبائل فون،ستوکتلہ میں سرفرازسے 2 لاکھ 40 ہزار‘ موبائل فون،راوی روڈ جمیل سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،ملت پارک میں خاورسے 12ہزار‘ موبائل فون،باٹا پورمیں فہیم سے 4ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔چوروں نے جنوبی چھاؤنی،ماڈل ٹاؤن،ہنجروال اور جوہر ٹاؤن سے 4 کاریں جبکہ سندر،مانگا منڈی، گڑھی شاہو، شفیق آباد، غالب مارکیٹ،سبزہ زار‘ فیکٹری ایریا سے7 موٹرسائیکل چوری کر لئے۔

ای پیپر-دی نیشن