• news

محکمہ خزانہ پنجاب  آئندہ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے گومگو کا شکار 

لاہور( این این آئی ) پنجاب کا آئندہ بجٹ کون منظور کرے گااس حوالے سے محکمہ خزانہ گومگو کا شکار ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے چار ماہ کا بجٹ دیا جو 29 فروری کو ختم ہو گا،اگر 29 فروری کو پنجاب اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا تو پہلے اجلاس میں بجٹ پیش نہیں ہو سکتا،آئین میں درج ہے کہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کوئی بزنس نہیں ہو سکتا،پہلے اجلاس میں صرف سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری ہو تا ہے،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے منعقدہ  اجلاس میں  بجٹ منظور نہیں ہو سکتا،سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کے شیڈول جاری ہو گا،قائد ایوان کے انتخاب میں بھی بجٹ پیش نہیں ہو سکتا۔ محکمہ خزانہ کے ایک افسر کے مطابق پنجاب کا بجٹ اسی صورت پنجاب اسمبلی سے منظور ہو سکتا ہے جب اجلاس 22  فروری سے قبل ہو۔اگر پنجاب اسمبلی کا  اجلاس تاخیر سے ہوا تو پھر نگران کا بینہ سے بجٹ منظور کرایا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن