• news

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈیوٹی جج احمد ارشد جسرا کی عدالت نے الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج احمد ارشد جسرا کی عدالت میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران شیر افضل مروت ایڈووکیٹ ذاتی حیثیت میں جبکہ عامر مغل اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے دس دس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی اور فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئی مزید سماعت28 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن