شوہر کو پیوٹن نے قتل کرایا: بیوہ روسی اپوزیشن لیڈر
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) مشہور روسی اپوزیشن رہنما لیکسی نوالنی کی بیوہ یولیانوالنایا نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام عائد کر دیا ہے۔ جاری کردہ ویڈیو بیان میں اپنے آنسوؤں کو روکتے ہوئے یولیانوالنایا نے کہا تین دن قبل ولادیمیر پیوٹن نے الیکس نوالنی کو قتل کر دیا۔ الیکسی تین سال کی اذیت اور تشدد کے بعد جیل کالونی میں وفات پا گئے ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن کے خلاف لڑائی میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک الیکسی نوالنی کا ساتھ دینے والی ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے مشن کو جاری رکھنے کا بھی وعدہ کیا۔