• news

کشیدگی میں اضافہ‘ برازیل نے سفیر بلا لیا‘ اسرائیل نے ڈی سلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا

برازیلیا (نوائے وقت رپورٹ) برازیلین صدر کے غزہ میں نسل کشی پر بیان کے بعد اسرائیل برازیل میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ برازیلی وزارت خارجہ کے مطابق برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کریں گے۔ برازیلی صدر کے بیان کے بعد اسرائیل نے صدر سولا ڈی سلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا۔ برازیلی صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولو کاسٹ سے تشبیہ دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن