• news

رائلٹی فارمولے پر اتفاق، او جی ڈی سی ایل بلوچستان کو 12 ارب روپے واجبات کی ادائیگی پر رضامند

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) بلوچستان کو 12 ارب روپے واجبات کی ادائیگی پر رضامند ہو گئی ہے۔ نگران بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق  او جی ڈی سی ایل  اور صوبائی حکومت واجب الادا رائلٹی کی ادائیگی کے فارمولے  پر متفق ہوگئے۔ او جی ڈی سی ایل  نے برقی خریدار کمپنیوں کے زیرگردش قرضے بڑھنے پر صوبائی حکومت کو رائلٹی کی ادائیگی روک  رکھی تھی۔ نگران  وزیراعلیٰ علی مردان خان ڈومکی نے واجب الادا رائلٹی کا معاملہ قومی فورم پر اٹھایا تھا۔ اعلامیے کے مطابق  او جی ڈی سی ایل نے نگران حکومت کے مؤقف  پر 3 سال سے واجب الادا ساڑھے 12 ارب  روپے ادائیگی  پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ رقم ماہانہ بنیادوں پر حکومت بلوچستان کو  ادا کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن