ڈی آئی خان میں آپریشن ‘ فائرنگ کا تبادلہ :ایک دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر کے دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد محمد سہیل کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کا صفایا کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔