پی ایس ایل: ملتان نے اسلام آباد کو ہراکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آغا سلمان 52 اور جارڈن کاکس 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔اعظم خان 13، شاداب خان 11،کولن منرو 8 اور ایلکس ہیلز 2 رنز بنا سکے۔عماد وسیم صفر، فہیم اشرف 1اور نسیم شاہ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3، اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈ ولی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 145 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے آخری اوور میں پانچ وکٹوںپر حاصل کرلیا، ریزا ہینڈرکس 58 اور محمد رضوان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔یاسر خان 8 ، خوشدل شاہ 3 اور ڈیوڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 18رنز پر ناقابل شکست رہے۔ نسیم شاہ نے 2 ، عماد وسیم ، ٹائمل ملز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔محمد علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے، وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔