انتخابی ٹربیونل: ہائیکورٹ کا الیکشن کمشن کو 9 جج دینے سے انکار، 2 کے نام ارسال
لاہور (خبرنگار) الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججوںکو بطور ٹربیونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگ لیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے زیر التوا کیسوں اور ججوں کی کمی کے باعث 9ججز کی خدمات دینے سے انکار کردیا، صرف دو ججوں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس سلطان تنویر کو ٹربیونل جج تعینات کرنے کے لیے نام الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2ججوں کو ٹربیونل تعینات کرنے کے بعد ججوں کی کل تعداد 37 رہ جائے گی ، اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیسوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔