• news

آئین کے تحت قومی اسمبلی اجلاس 29 فروری تک بلایا جا سکتا: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جا سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی آخری تاریخ تک کچھ دن باقی ہیں۔ فنکاروں سے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مختلف طرح سے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ان کے لیے آواز بلند کرنی  چاہیے۔ وہ شاعر، موسیقار، فنکار، ڈرامہ نگار جو کروڑ پتی نہیں، ان کی خدمات کا اعتراف ہونا چاہیے۔ اشرافیہ کے کلبز کو بھی چاہیے کہ وہ ان کی خدمات کا اعتراف کریں، کسی کو رکنیت دیتے وقت صرف پیسے کو نہ دیکھا جائے، خدمات کو بھی دیکھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن