احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کر دیا جبکہ محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا۔ وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سیشن جج کو احتساب عدالت کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ احتساب عدالت کے پہلے سے تعینات جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائی کورٹ کو رپورٹ کرینگے۔