پاکستان کی خوشحالی واستحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے: انجینئر حارث ڈار
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی واستحکام اور سلامتی کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہم نے الیکشن سے پہلے بھی عوامی خدمت کی اور اب بھی کرینگے۔ ہمارے مسلم لیگ ہاؤس ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے کھلے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے عوام کارکنان اور سپورٹرز کا شکریہ مہم پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر حبیب الرحمن چیمہ، عمران بھٹی، سردار عبدالغفور ڈوگر سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔