آذر سفیر کالاہور چیمبرکا دورہ
لاہور(کامرس رپورٹر )آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کے دوران پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے آذربائیجان کے مضبوط عزم پر زور دیا۔ انہوں نے آذر بائیجان ائیر لائن اور پی آئی اے کی طرف سے فلائٹ کنیکٹیویٹی کو وسعت دینے کی خواہش کا خاکہ پیش کیا۔