• news

سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھائو‘سرمایہ کاروں کے 12ارب ڈوب گئے

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ  مارکیٹ61ہزار پوائنٹس کی نئی سطح  چھوکر60ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گئی۔سرمایہ کاروں کو12ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہو  ا ۔سرمائے کا مجموعی حجم 88کھرب روپے سے گھٹ کر87کھرب روپے  92ارب 85کروڑ 50لاکھ 53ہزار 543روپے پر آگیا، 44.41فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ گزشتہ روز کے ایس ای100 انڈیکس  4.49پوائنٹس کمی سے 60459.75 پوائنٹس پر بند ہوا ، کے ایس ای30انڈیکس 49.26 پوائنٹس کم ہوکر 20297.59 پوائنٹس پر جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 40792.93 پوائنٹس سے کم ہو کر40736.58 پوائنٹس پر آ گیا۔ مارکیٹ سرمائے میں 12ارب 10کروڑ 25لاکھ 89ہزار 598روپے کی کمی آئی۔10ارب روپے کے 36کروڑ44لاکھ43ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن