این اے 117 ،عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (آئی ا ین پی ) لاہور کے حلقہ این اے 117 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ این اے 117 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔