• news

گوالمنڈی میں51کلوچرس برآمد‘4منشیات فروش گر فتار

لاہور(نامہ نگار) گوالمنڈی پولیس نے منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر4 منشیات فروش گرفتار کر لئے ہیں۔ گوالمنڈی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات دوفروشوں کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات پک اپ میں لے کر جا رہے تھے۔دوران تلاشی کروڑوں مالیت کی ملزم ذیشان کے قبضہ سے 19 کلو سے زائد چرس اور 11 کلو افیون جبکہ ملزم امداد کے قبضہ سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی۔ سول لائن پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران۔ منشیات فروش شہباز اور حمزہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن