’’اپوزیشن لیڈر قتل‘‘روس نے بیوہ کا الزام یورپی یونین کا تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) کریملن نے ہفتے جیل میں مرنے والے اپوزیشن رہنما ایلکسی نوالنی کی بیوہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایلکسی نوالنی کی جیل میں طبیعت بگڑنے پر بے ہوش ہو گئے تھے اور پھر دنیا سے کوچ کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد نوالنی کی بیوہ یولیا نوالنایا نے کہا تھا کہ ان کے شوہر کی موت کے پیچھے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوو نے کہا کہ یہ روسی ریاست کے سربراہ پر گھٹیا اور بے بنیاد الزامات ہیں لیکن چونکہ یولیا نوالنایا ابھی چند روز قبل ہی بیوہ ہوئی ہیں تو میں ان کے بیان پر مزید تبصرہ نہیں کروں گا۔ پیسکوو نے بین الاقوامی تحقیقات کا یورپی یونین کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کے مطالبات کو ہرگز منظور نہیں کریں گے۔