چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوی سے 32 ایڈیشنل سیشن، 5 سینئر سول ججوں کی ترقی
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد32 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 5 سینئر سول ججوں کو پرفارما پروموشن دیدی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد منصور فیصل آباد، شاہد حسین حافظ آباد، انتخاب عالم رحیم یار خان، ساجد محمود پاکپتن، نصرت علی صدیقی منڈی بہائو الدین،ہدایت اللہ شاہ سیالکوٹ، مزمل سپرا کھاریاں، ندیم خضر چشتیاں، ندیم عباس ساقی اٹک، نثار احمد سرگودھا، نوید کامران لنگڑیال ملتان، محمد امین وزیر آباد، بابر حسین تونسہ شریف، حارث علی ظفر وال،غلام مصطفیٰ لالیاں، افضل بھٹی وہاڑی، شاہد اسلم بوریوالہ، عائشہ امتیاز لاہور، شکیب عمران قمر لاہور، مقصود احمد قریشی راولپنڈی، محسن علی خان لاہور، خلیل احمد عاصم علی پور، محمد اسلم ملتان، احسن محمود راولپنڈی، شہنشاہ رضا کمال بھوانہ، محمد حسین فیصل آباد، محمد کاشف منڈی بہائو الدین، رائے نواز مارتھ لاہور، محمد ارشد انجم بہاولپور، محمد آصف رانا راولپنڈی، محمد علی نارووال، ندیم طاہر سید فیصل آباد شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں سینئر سول جج برکت علی منڈی بہائو الدین، جاوید اقبال مظفر گڑھ، نذر عباس گوندل ڈیرہ غازی خان، محمد امین شہزاد گجرات، اور عامر منظور بہاولنگر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد خالی آسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 9 ایڈیشنل سیشن ججوں اور26 سول ججوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ کامیاب ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں میں روبیہ بشیر، ذیشان الرسول، وقار سلطانی، محمد عاصم شہزاد، منصور وقار، رابعہ جمیل، مشاق احمد، ظفر اقبال اور محمد بشیر جبکہ سول ججوں میں یمنہ کامران، ذکرہ گل نیازی، صبا بلوچ، سحرش سردار، سحر سجاد، عائشہ طیبہ، حمزہ جاوید، نازیہ بانو، اجالا رحمان، محمد حفیظ اللہ، حسان عابد، خواجہ ماحد حسین، رانا مظہر علی، وردہ خان، وقار احمد، خضر حیات، زارا اسد، عاطفہ اعوان، تنویر انور، مصباح اسلم، محسن سلیم، شبریز خان، سائرہ افضل، لقمان اکرم، حسن عباس محمود اور انعم یونس شامل ہیں۔