• news

جوڈیشل کمیشن اجلاس کل، نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی اور چیف جسٹس بلوچستان کی سپریم کورٹ تقرری پر غور ہوگا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان اورجوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے پرسوں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق 23 فروری کو ہونے والے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سپریم کورٹ تقرری کے حوالے سے غور ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بطور سپریم کورٹ جج نامزد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری پربھی غور ہو گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں، 14 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن