• news

 دورہ سعودی عرب، سرمایہ کاری بڑھانے  پر اتفاق ہوا: گوہر اعجاز 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کاروباری وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تعمیرات، ڈیجیٹل اکانومی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ سعودی وزیر تجارت ماجد الکسبی نے کہا کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں۔ ان کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستانیوں  کیلئے سعودی عرب میں ملازمتوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔  سعودی عرب کی معیشت تبدیل ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن