بلوچستان کی وزارت اعلیٰ پی پی کو دینے پر (ن) لیگی ارکان کا اظہار ناراضی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دینے پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے اظہار نارضی کیا۔ بلوچستان کے لیگی نو منتخب ارکان نے ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے بھی بلوچستان کے نو منتخب ارکان سے ملاقات کی۔ نو منتخب ارکان کا مؤقف ہے کہ بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مسلم لیگ ن حکومت بنا سکتی ہے۔ اجلاس میں شیخ جعفر مندوخیل، جام کمال سمیت نو منتخب ارکان قومی صوبائی شامل ہوئے ہیں ۔