مستحق گھرانوں میں رقوم کی تقسیم بی آئی ایس پی کا 6 بنکوں کے ساتھ معاہدہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 6 بنکوں کے ساتھ بی آئی ایس پی کے 9.3 ملین مستحق گھرانوں میں رقوم کی تقسیم کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ۔ تقریب میں چیئرپرسن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اور بی آئی ایس پی کے ترقیاتی شراکت دار موجود تھے۔