ہائیکورٹ، نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔