علماء کونسل کا سیاسی و مذہبی جماعتوں سے میثاق پاکستان کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان علماء کونسل نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے میثاق پاکستان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف سے پہلی ہی تقریر میں میثاق پاکستان کے لئے تمام جماعتوں کو دعوت دینے کا مطالبہ کر دیا۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور نگران حکومت نے پرامن انتخابات کرائے الیکشن کمشن و عدلیہ الیکشن کے حوالے سے جن کے بھی تحفظات ہیں وہ دور کریں جن جماعتوں کو الیکشن پر تحفظات ہیں وہ تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔