خواجہ سہیل منصور نے پیپلزپارٹی چھوڑ دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) خواجہ سہیل منصور نے پیپلزپارٹی چھوڑ دی اور استعفیٰ بلاول بھٹو کو بھیج دیا۔ ایک سال قبل ہی ایم کیو ایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں آئے تھے۔ خواجہ سہیل منصور نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پیپلزپارٹی میں کام جاری نہیں رکھ سکتا۔