ہربنس پورہ سے چار سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا ‘ویڈیوسامنے آگئی
لاہور(نامہ نگار)ہربنس پورہ سے چار سالہ بچہ اغواء کر لیا گیا ۔بچے کے اغوا کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی ہے، تاہم پولیس مغوی بچے اور اغواکاروں کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔ ہربنس پورہ ڈیال ہائوس سے4سالہ کمسن بچے ریحان کو گزشتہ روز اغواء کر لیا گیا ۔پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزم کو بچہ لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اغواء کار بچے کو اٹھا کر فلٹر والی گلی سے جلو کی جانب فرار ہوا۔