متعدد وارداتیں‘ ڈاکوشہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لیکر فرار
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے شیراکوٹ میں عرفان لطیف کے گھر میں گھس کر اس کے شیرخوار بھتیجے کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی دھمکی دے کر21 لاکھ ‘زیورات اور 14 لاکھ لوٹ لئے‘شمالی چھائونی کی رہائشی نگینہ بی بی کے گھر سے 29لاکھ 70ہزار‘ زیورات چوری کر لئے ،گرین ٹاون میں چوروں نے شہناز بی بی کے گھر سے 18 لاکھ 32 ہزار ‘زیورات،نقدی دیگر سامان چوری کرلیا،سمن آباد میں غلام حیدر کے ہئیر کٹنگ سیلون سے ایک لاکھ 10ہزار ‘شاہدرہ ٹائون میں دو ڈاکو عطا اللہ کی دکان سے 60 ہزار‘موبائل فون،ساندہ میں عمر کی فارمیسی سے 85 ہزار‘ موبائل فون،شمالی چھائونی میں ڈاکو رشید کی مٹھائی کی دکان سے 45 ہزار‘ ستوکتلہ سے ڈاکو اکرم کی ملک شاپ میں سے 65 ہزار‘ موبائل فون،مغلپورہ میں اعظم کی دکان سے 12 ہزار‘ موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔چوروں نے غالب مارکیٹ، کاہنہ،گارڈن ٹاؤن اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 4گاڑیاں جبکہ ہنجروال،مسلم ٹاؤن،ڈیفنس،فیصل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ ‘ سندر سے 6 موٹرسائیکل چوری کرلئے۔